یہ ویب سائٹ ایک ایسے علمی و فکری پلیٹ فارم کے طور پر تشکیل دی گئی ہے جہاں اسلامی فکر، معاصر علمی مباحث، دینی و سماجی مسائل، تحقیق، تعلیم، تہذیب اور عصرِ حاضر سے متعلق اہم موضوعات پر معتبر علما، محققین، اہلِ علم اور اہلِ قلم کی سنجیدہ کاوشیں پیش کی جائیں گی۔ اس پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد محض مضامین کی اشاعت نہیں، بلکہ ایک ایسا معتبر علمی ذخیرہ تشکیل دینا ہے جہاں مختلف پس منظر اور مسالک سے تعلق رکھنے والے اہلِ علم اپنی تحقیقات، مطالعات اور فکری آرا کو علمی امانت، دینی ذمہ داری اور شائستہ اسلوب کے ساتھ وسیع تر حلقۂ قارئین تک پہنچا سکیں۔ یہاں علمی آزادی کے ساتھ تحقیق و استدلال، معیار اور ذمہ داری کو بنیادی اہمیت دی جائے گی، جبکہ اختلافی موضوعات کو بھی مسلکی کشمکش کے بجائے علمی، متوازن اور عالمانہ انداز میں پیش کرنے کی کوشش ہوگی۔ یوں یہ پلیٹ فارم روایتی علمی جرائد سے مختلف ایک زندہ اور متحرک علمی ذخیرے کی صورت اختیار کرے گا، جو دینی فکر کو معاصر سوالات سے جوڑتے ہوئے اہلِ علم اور عام قارئین دونوں کے لیے معتبر، مفید اور قابلِ رجوع مواد فراہم کرے۔

مقصد

اس اشاعتی پالیسی کا مقصد یہ ہے کہ بلاگ ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مضامین اور مواد ایک متفقہ معیار، دینی اقدار اور علمی اصولوں کے مطابق ہوں۔ اس کے ذریعے ویب سائٹ کی وقعت اور وقار برقرار رہے اور قارئین کو مستند، سنجیدہ اور فائدہ مند مواد فراہم ہو۔

وژن (Vision)

ایسا معیاری علمی و فکری پلیٹ فارم جہاں اسلامی افکار، معاصر علمی مباحث اور فکری تجزیات کو معتبر علما اور اہلِ علم پیش کریں

مشن (Mission)

علمی و تحقیقی مضامین کی اشاعت جو دینی اصولوں، علمی امانت اور فکری ذمہ داری کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔
اسلامی اسکالرز اور محققین کی آراء کو وسیع تر علمی حلقوں تک پہنچانا۔

ہمارے مصنفین

مفتی محمد حسن صاحب

آپ کی فراغت جامعۃ الرشید کراچی سے2017ء میں ہوئی۔ 2018ء میں فقہ اسلامی اور حلال ریسرچ میں تخصص جامعۃ الرشید کراچی سے کیا۔ جامعة الرشيد بٹل کیمپس مانسہرہ میں پانچ سال فقہ و فلکیات کی تدریس کی۔ آپ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا سے اسلامک سٹڈیزمیں پی ایچ ڈی بھی مکمل کر چکے ہیں۔ اس وقت مدرسہ ڈاٹ-پی-کے میں جنرل مینیجر و شعبہ یونیورسٹی سٹڈیز علمی مشغولیت کے مسؤل ہیں۔

مفتی کامران شہزاد احمد صاحب

فراغت مدرسہ عربیہ رائے ونڈ سے 2004ء میں ہوئی۔ فقہ میں تخصص کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹرز کیا۔ گزشتہ سولہ سال سے مختلف اداروں کے ساتھ تدریسی، آپریشنز، آئی ٹی، پروجیکٹ مینجمنٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور مدرسہ ڈاٹ-پی- کے کے ڈائریکٹر ہیں-

مولانا ابرار حسین صاحب

آپ نے جامعۃ الرشید کراچی سے 2015ء میں فراغت حاصل کی اور 2016ء میں کلیۃ الدعوۃ ایک سالہ کورس مکمل کیا۔ آپ نے 2018ء تا 2024ء شعبہ تحفیظ القرآن جامعۃ الرشید میں معاون مسؤول کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ جنوری 2025ء سے آپ مدرسہ ڈاٹ پی کے میں شعبہ تربیت و شخصیت سازی کے مدیر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جہاں آپ دینی مدارس کے اساتذہ کی تربیت اور شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

معلمہ اقراء شریف صاحبہ

فراغت جامعہ انوارُالاسلام ایبٹ آباد سے 2014ء میں ہوئی۔ بعد ازاں 2024ء میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے بی اے مکمل کیا۔ چار سال (2018) تک جامعہ انوارُالاسلام ایبٹ آباد میں تدریس کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کی نگرانی کے فرائض بھی انجام دیتی رہیں ہیں ۔ اس وقت مدرسہ ڈاٹ پی کے میں شعبۂ تربیت کے سہ ماہی اور یک سالہ کورسز میں معلمات کی مسؤلہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

مولانا محمد احتشام الشامی الازہری

فراغت جامعہ محمدیہ ساہیوال سے 2019ء میں ہوئی۔ بی ایس اسلامک سٹڈیز جامعۃ الازہر قاہرہ مصر سے کیا۔ ایم فل اسلامک سٹڈیزرفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد سے جاری ہے۔ مدرسہ ڈاٹ-پی-کے میں مجلس عاملہ کے ممبر اور بطور سینیئر ٹرینر کام کر رہے ہیں۔

مولانا فرقان گوہر صاحب

فراغت جامعۃ الکوثراسلام آباد سے 2008ء میں ہوئی۔ پی ایچ ڈی مکمل کی۔ تدریس و تالیف کے شعبے کے ساتھ منسلک ہیں۔

ڈاکٹر ابرار حسین صاحب

ابرار حسین خان یوسف زئی (سوشل میڈیا ۔ ابرار خان یوسف زئی) تعلیمی قابلیت : ایم فل اسلامیات کوئی پانچ کے قریب آرٹیکل پبلش کیے ہیں اس کام میں سستی دیگر ذمہ داریوں کہ وجہ سے ہورہی ہے۔ کئی احباب اور کلائنٹس کی پی ایچ ڈیز اور آرٹیکلز میں پیڈ اور فری معاون کی خدمات فراہم کی ہیں لیکن خود ابھی تک پی ایچ ڈی کا موقعہ نہیں مل پایا ٹیکنالوجی کی واقفیت : ماسٹرز ان اسلامک اسٹڈیز اینڈ کمپیوٹر ٹیکنالوجی (یہ میری ماسٹر کی ڈگری ہے) 1996 سے کمپیوٹر کے حوالےسے ایک شوق کا آغاز ہوا، کراچی میں اپنا ایک انسٹیٹوٹ کھولا، جب کمپیوٹر ابتدائی سافٹوئیر کے ساتھ چلایا جاتا تھا۔ یعنی ڈوس، پھر ونڈوز نے قدم رکھا اور اس کی تدریس بھی کی۔ ملیرکینٹ کراچی آرمی پبلک سکول میں ایک ادارے ایم آئی ٹی میں کمپیوٹر کے شعبے میں جاب اختیار کی اور پھر اسی ادارے نے نئے نام مِڈ ایشیا کے نام سے نارتھ کراچی میں ادارہ بنایا ان اداروں میں اسلامیات اور کمپیوٹر کی تدریس کی۔ اور ان کی لیب کے سپرویژن اور نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری بھی نبھائی۔ اس ادارے کا شفٹ انچارج رہا۔ پھر تھائی لینڈ، سعودی اور یوکے کا چکر لگا۔ واپسی پر پشاور میں پشاور میڈیکل کالج میں اسلامیات کے شعبہ میں تدریس سے منسلک ہوا۔ یہاں پر شریعہ ایڈوائزری اور ریسرچ کے کاموں میں ایک ممبر اور خادم کی حیثیت سے تاحال شریک ہوں۔ آج ہی مفتی صاحب کی ذمہ داری دینے سے پہلے مجھے اطلاع دی گئی کے کالج کے میڈیا منیجمنٹ کی ذمہ داری بھی سونپی جارہی ہے۔ پشاور میڈیکل کالج اب باقاعدہ رفاہ یونیورسٹی کا کیمپس بن چکا ہے یوں سمجھیں اب ہم رفاہ کے نام سے جانے جائیں گے۔ 2012ء سے پشاور میں کمپیوٹر سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں شریک رہا ہوں۔ قرطبہ یونیورسٹی سے ایم فل کیا اور وہاں بھی ریسرچ کے حوالے سے سکالرز کو ٹریننگ دی۔ آن لائن خان ٹیک آن لائن کے نام سے ریسرچ اور ایکڈمک سروسز کا باقاعدہ آغاز تقریبا 2020ء سے جاری ہے۔

واجد علی تونسوی

واجد علی تونسوی کا تعلق علمی اور ادبی ماحول رکھنے والے شہر تونسہ سے ہے۔ انہوں نے بی اے اور درسِ نظامی کے ساتھ تخصص فی الافتاء و الحلال کیا ہے اور علمی تحقیق و فکری موضوعات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ آپ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے رکن ہیں۔ آپ کے کالم روزنامہ اسلام، روزنامہ اساس جیسے معروف اخبارات سمیت ملک کے درجنوں دیگر اخبارات میں شائع ہوتے ہیں۔ ازبکستان کے پلیٹ فارم ’’تاشقند اُردو‘‘ پر بھی آپ کی تحریریں باقاعدگی سے پڑھی جاتی ہیں۔ علمی، فکری اور سماجی موضوعات پر صاف، سادہ اور مدلل انداز میں لکھنا آپ کی نمایاں خصوصیت ہے۔ اسی وجہ سے آپ اس ویب سائٹ کی ایڈیٹوریل ٹیم کے ایک قابلِ اعتماد اور فعال رکن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انعم زیدی

آپ کی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے اصول الدین کے شعبہ عقیدہ و فلسفہ میں پی ایچ ڈی جاری ہے۔ پاکستان سے اصول فقہ اور رد الحاد میں تخصصات مکمل جبکہ قراءات عشرہ میں جاری ہے اس کے علاوہ چند عرب ممالک اور ترکی کے مختلف آن لائن اداروں سے تفسیر، عقیدہ، منطق، لغت اور فقہ وغیرہ میں بعض تخصصات مکمل اور بعض تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ آپ معلم القرآن، عقیدہ، رد الحاد اور عربی زبان کی مختلف اداروں میں تدریس کررہی ہیں، اس کے علاوہ اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے قرآنک سائنسز بلاک (دار منیرہ) میں معاون اور استاد کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

حافظ عبد الحمید

آپ نے 2002ء میں لاہور بورڈ کے تحت منعقدہ امتحان میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ایم فل اسلامیات سے قبل اپنی تمام رسمی و دینی تعلیم اسکالرشپ پر حاصل کی۔ 2008ء میں ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس، یونیورسٹی آف پنجاب لاہور سے MBA کیا۔ 2009ء میں محکمۂ صحت، حکومتِ پنجاب میں گریڈ 17 میں بطور ہیلتھ آفیسر ضلع ننکانہ صاحب تعینات ہوئے، جہاں آپ کی سرکاری ملازمت تاحال جاری ہے۔ ملازمت کے ساتھ دینی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سے ایم اے (وفاق) امتیازی نمبروں سے مکمل کیا۔ بعد ازاں 2024ء تا 2026ء رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد سے ایم فل اسلامیات مکمل کیا۔ خزاں 2026ء میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبۂ اسلامیات میں پی ایچ ڈی میں داخلہ حاصل کیا۔ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ سماجی و فلاحی خدمات میں بھی سرگرم ہیں۔ آپ الاخوة ویلفیئر فاؤنڈیشن، فیروزوٹواں، ضلع شیخوپورہ کے بانی و جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے مختلف فلاحی منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں مدرسہ ڈاٹ پی کے کے ایک سالہ پروگرام میں بطور معاون علمی و انتظامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سبسکرائب کریں

اپنے ای میل کے ذریعے ہماری تازہ ترین اسلامی مضامین اور بلاگ پوسٹس حاصل کریں۔ ہر نئی تحریر آپ تک براہ راست پہنچے گی۔